اسلم غوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دہشت گرد تنظیم بنتی جا رہی ہے۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ پر ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں سے اسلحے کا برآ مد ہونا ملکی حالات انارکی کی طرف لے جانے کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشت گرد تنظیم بنتی جارہی ہے، خونی لانگ مارچ کی اصطلاح قوم کے سامنے آرہی ہے، ایسا کوئی بھی لانگ مارچ غیر قانونی ہوگا، اگر خونریزی ہوئی تو پشت پناہی اور سرپرستی کرنے والے ذمہ دار ہونگے۔
اسلم غوری نے کہا ہے کہ نیازی کا لانگ مارچ اس کی سیاسی زندگی کا آخری اور ناکام ایونٹ ثابت ہوگا، عوام ایسے شدت پسند اور نااہل عناصر کے خلاف ریاست کے شانہ بشانہ ہیں۔
ترجمان جے یو آئی نے کہا ہے کہ وقتی گرد وغبار جلد بیٹھ جائے گا، امن اور شانتی کی سیاست ہی اس ملک کی اخلاقی اقدار ہیں، حکومت میں اپنی نااہلی سے ملک کو نقصان پہنچایا، اب اپوزیشن میں اپنی ضد سے ملک کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
