
بالی ووڈ میں اس سال بہترین اداکارہ کا ایوارڈ کس اداکارہ کو جانا چاہئیے، پاکستانی اداکاربلال قریشی نے نام بتا دیا۔
بلال قریشی نے اپنی انسٹااسٹوری پر بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی صف اول کی اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔
اُنہوں نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اور سال کی بہترین اداکارہ ہونے کا ایوارڈ عالیہ بھٹ کو جاتا ہے’۔
بلال قریشی نے فلم کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی بھی تعریف کرتےہوئے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ’سنجے لیلا بھنسالی، واقعی ایک ڈریم ڈائریکٹر ہیں۔‘
صبا قمر اور درِفشاں سلیم بھی عالیہ بھٹ کی مداح بن گئیں
پاکستان شوبز کی دو خوبرو اداکارائیں صبا قمر اور درِفشاں سلیم بھارتی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی اداکاری کی مداح ہوگئیں۔
حال ہی میں پاکستان شوبز کی مشہور اداکارہ صبا قمر اور درِفشاں سلیم نے ندا یاسر کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری سے جُڑے کئی موضوعات پر بات کی۔
دورانِ شو میزبان ندا یاسر نے صبا قمر اور درِفشاں سے سوال کیا کہ آپ نے بالی ووڈ کی کون سی حالیہ فلم دیکھی؟ جس پر اداکاراؤں نے جواب دیا کہ ہم نے گنگو بائی دیکھی اور عالیہ بٹ نے بہترین اداکاری کی ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
درِفشاں سلیم نے کہا کہ ہر اداکار کا خواب ہوتا ہے کہ اس طرح کی فلم میں اداکاری کرے اور عالیہ بھٹ نے بہترین اداکاری کی۔
جس پر اداکارہ صبا قمر نے بھی حامی بھرتے ہوئے کہا کہ گنگوبائی جیسی فلم اور ایسے کرداروں پر مبنی اسٹوری پاکستان میں نہیں لکھی جاتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو فلم میکرز اور ڈائریکٹرز دیکھ رہے ہیں وہ ضرور اس پر غور کریں اور ایسے کردار لکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News