Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ چہرے کی چھائیوں سے پریشان ہیں توان طریقوں سے نجات حاصل کریں

Now Reading:

کیا آپ چہرے کی چھائیوں سے پریشان ہیں توان طریقوں سے نجات حاصل کریں

چہرے کے نقوش کتنے ہی حسین کیوں نہ ہو لیکن اگر اس پر چھائیاں موجود ہوتو چہرہ کا حسن ماند پڑجاتا ہے۔ چھائیاں ہلکے براؤن رنگ یا بھورے رنگ کے داغ ہوتے ہیں جو سورج میں رہنے کی وجہ سے جلد کے خلیات ایک جگہ جمع ہونے کی بناپر نمودار ہوتے ہیں۔ یہاں پر ان سے نجات کے لئے چند آزمودہ طریقے بیان کئے جارہے ہیں۔

شہد

شہد ایک مکمل غذا ہونے کے ساتھ جلد کے کئی مسائل کا بہترین حل بھی ہے یہی وجہ ہے کہ چھائیوں کے لئے کا استعمال سب سے مفید تصور کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لئے شہد کو دن میں ایک دو بارلگانے سے نہ صرف چہرے کی قدرتی چمک میں اضافہ ہوگا بلکہ چھائیاں اور داغ دھبے بھی دور ہوجائیں گے۔

 لیموں

لیموں کے رس میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو جلد کی رنگت صاف کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اسے روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اس طرح چھائیاں صاف ہوجائیں گی اور چہرہ کھل اٹھے گا۔

Advertisement

وٹامن ای

وٹامن ای آئل یا کریم کا استعمال چھائیوں کو دور کرنے میں نہایت مفید سمجھاجاتا ہے اگر اسے بلا ناغہ استعمال کیا جائے تو چند ہی ہفتوں میں چہرے کے تمام داغ دھبے اور چھائیاں دور ہو سکتی ہیں۔

ایلوویرا

چھائیوں کے لئے ایلوویرا جیل بھی بے حد فائدے مند ہے یہ چہرے سے چھائیوں کو نہ صرف صاف کرتا ہے بلکہ اسے دوبارہ نمودار ہونے سے بھی بچاتا ہے۔

دودھ

چھائیوں کے لئے ایک نہایت آسان طریقہ یہ ہے کہ چہرے پر جس جگہ چھائیاں ہو وہاں دودھ کا ماسک لگا دیں اور چند منٹ بعد دھولیں اس عمل کوچھائیوں کے صاف ہونے تک روز دہرائیں۔

Advertisement

ہلدی

 ہلدی، دودھ اورلیموں کے رس کو ملاکر چھائیوں پر لگائیں اور خشک ہونے پر دھولیں یہ بہترین ماسک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر