Advertisement
Advertisement
Advertisement

اکاؤنٹ میں غلطی سے منتقل کروڑوں روپے جوئے میں ضائع کردیئے گئے

Now Reading:

اکاؤنٹ میں غلطی سے منتقل کروڑوں روپے جوئے میں ضائع کردیئے گئے

ایک جاپانی شخص کے اکاؤنٹ میں غلطی سے جب ساڑھے تین لاکھ ڈالر کی رقم پہنچی تو اس نے اصل مالک کی تلاش کی بجائے اسے آن لائن جوئے کی ویب سائٹ پر لگادیا اور تھوڑی دیر میں تمام رقم ہار بیٹھا۔

چوبیس سالہ شخص کو غلطی سے کووڈ کی امدادی طبی رقم موصول ہوئی تھی جو پاکستانی روپوں میں سات کروڑ روپے کے برابر تھی۔ یہ رقم مغربی جاپان کے ایک شہر کی سرکاری انتظامیہ کی جانب سے غلطی سے بھیج دی گئی تھی۔ اس شخص نے مالِ مفت کو بے رحمی سے برتا اور کیسینو کی کئی ویب سائٹ پر اسے خرچ کردیا۔

اس شخص نے گرفتاری کے بعد عدالت کو بتایا کہ ساری رقم اسمارٹ فون سے جوئے پر لگائی اور اب اس کے واپس آنے کا کوئی امکان نہیں۔ اس نے یہ بھی کہا کہ اس عمل میں کوئی اور ملوث نہیں اور ساری رقم اسی نے ضائع کی ہے۔

اس نے کہا کہ میرے اکاؤنٹ سے منتقل رقم اب واپس نہیں آسکتی اور وہ اس کی سزا کاٹنے کو تیار ہے۔ انتظامیہ نے بار بار اس سے رقم کی واپسی کا کہا تو اس نے خود کو کنگال اور دیوالیہ ثابت کیا ہے۔

یہ رقم ان غریب اور متوسط سینکڑوں گھرانوں کے لیے بھیجی گئی تھی جو اب بھی کورونا وبا کے بعد معاشی طور پر بحال نہیں ہوسکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر