Advertisement
Advertisement
Advertisement

روزانہ کیوی پھل کھانے کے حیران کن طبی فوائد

Now Reading:

روزانہ کیوی پھل کھانے کے حیران کن طبی فوائد

کیوی پھل کی ابتدا نیوزی لینڈ سے ہوئی ہے اسی لیے اس کا نام نیوزی لینڈ کے ایک ’کیوی‘ نامی پرندے سے منسوب کر کے ’ کیوی پھل‘ رکھا گیا ہے۔

اکثر لوگ اس پھل کے بارے میں نہیں جانتے لیکن ماہرین صحت نے اس پھل کے کئی ایسے فائدے بتائے ہیں جو اس کی مقبولیت میں دس گنا تیزی کے ساتھ اضافہ کریں گے

1) دل کی بیماریوں میں مفید

کیوی میں ایسے انزائمز پائے جاتے ہیں جن کی مدد سے دل کی بیماریوں کو کنٹرول رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

کولیسٹرول کنٹرول میں رہتا ہے اور زیادہ ایل ڈی دیل ہائی لائٹس مرکبات کی مقدار کو جسم کے مطابق برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

Advertisement

وہ لوگ جن کا دل کمزور ہے یا ہارٹ اٹیک کی بیماریوں میں مبتلا ہیں، ان کے لیے دن میں ایک کیوی کھانا بڑی دوائی کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔

2) نیند اور بے چینی کا علاج

وہ لوگ جو انسومنیا کا شکار ہوتے ہیں، یعنی جن کو نیند نہ آنے کا مرض ہوتا ہے، ہر وقت بے چینی رہتی ہے، گھبراہٹ سے کپکپی لگی رہتی ہے ان کے لیے کیوی کا پھل بہت مفید ہے۔

یہ بے چینی کو کنٹرول کرنے والے ہارمونز پر اثر انداز ہوتی ہے۔

3) کون سے وٹامنز پائے جاتے ہیں؟

کیوی میں وٹامن سی، وٹامن اے، بی 6، بی 12 ،ای کے ساتھ پوٹاشیئم ، کیلشئم، آئرن اور میگنیشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس سے ہڈیوں میں بھی جان آتی ہے اور جسم میں خون کی مقدار بڑھتی ہے۔

Advertisement

اس سے پٹھے بھی مضبوط ہوتے ہیں لیکن کیوی کو نہارمنہ استعمال کرنے سے گریز کریں۔ خالی پیٹ اس کا استعمال تکلیف بھی دے سکتا ہے۔

4) تازگی بخش پھل:

کیوی میں کاربوہائیڈریٹ، پولی فینول، المونیم اور فولیٹس پائے جاتے ہیں جو جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں، ساتھ ہی تھکن سے بچانے میں مفید ہیں۔

وہ بچے جن کی نشوونما وقت پر نہیں ہو رہی، ان کا قد نہیں بڑھ رہا، وہ تھکان اور اکتاہٹ کا شکار رہتے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ روزانہ ایک کیوی کا استعمال لازمی کریں۔

4) بینائی:

کیوی میں زیکسینتھن اور لیوٹین موجود ہوتے ہیں جو آنکھوں کی روشنی اور مضبوطی کے لئے بہت ضروری ہیں۔

Advertisement

جن لوگوں کو شوگر ہے اور آنکھوں میں موتیا کی شکایت ہے وہ کیوی پر نمک چھڑک کر استعمال کریں، یہ ان کے لیے مفید ہے۔

4) خوبصورتی:

کیوی میں الکائنی خصوصیات پائی جاتی ہیں جن سے جلد اور بالوں کی چمک دمک میں اضافہ ہوتا ہے۔

آپ اگر غور سے دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ کیوی سے بنے بیوٹی پراڈکٹس مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ ہوتے ہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ کیوی میں جلد کے مساموں کو جلد بھرنے کے لیے ایسیٹک خواص پائے جاتے ہیں جو بلیچنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر