بنجاب میں بجلی کے بعد گیس کا بحران بھی سراٹھا رہا ہے، جس کی وجہ سے پنجاب کی ٹیکسٹائل ملوں کوگیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔
بجلی کی لوڈ شیڈنگ اورگیس کی بندش کے بعد پنجاب کی متعدد ٹیکسٹائل ملیں بند ہوگئی ہیں۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کا جہازکراچی میں لنگراندازنہ ہونے کی وجہ سے سسٹم میں گیس کی قلت پیدا ہوئی، اورایل این جی نہ پہنچنے پرگیس کی فراہمی عارضی طورپرمعطل کی گئی۔
ترجمان آپٹما کا کہنا ہے کہ کیپٹوپاورپلانٹ استعمال کرنے والی ٹیکسٹائل ملوں کوگیس کی سپلائی روک دی ہے اورایل این جی جہازکے لنگراندازہونے کے بعد گیس کی قلت ختم ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
