Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرپشن کی وجہ سے پاکستان تباہ ہو رہا ہے، سراج الحق

Now Reading:

کرپشن کی وجہ سے پاکستان تباہ ہو رہا ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن کی وجہ سے پاکستان تباہ ہو رہا ہے۔

سودی معیشت، مہنگائی اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف جماعت اسلامی کا تین روزہ ٹرین مارچ ملتان روانگی سے قبل سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ ٹرین مارچ غریب عوام کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی نہروں میں پانی خشک ہے فصلیں تباہ ہو رہی ہیں، آج ڈگری ہولڈرز بے روزگار ہیں نوکری نہیں مل رہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ آج ملک میں پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا مقابلہ ہے، ایک نالائق اور ایک سپر نالائق ہے، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی میں جھوٹ اور نالائقی کا مقابلہ ہے، یہ کرپٹ مافیا، آٹا مافیا اور ڈرگ مافیا کے نمائندہ ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے ان حالات میں غریب عوام کیا کرے، مہنگائی کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہوا ہے، کیا فرق ہے شہباز شریف، عمران خان اور آصف زرداری میں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے پاکستان تباہ ہو رہا ہے، 15 فیصد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا مگر 45 فیصد بلوں میں اضافہ کر دیا، اس حکومت نے پیٹرول کو سونے کے برابر بنا دیا۔

سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم کرپٹ اور جاگیرداروں کا کلب ہے، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی ایک ہی پالیسی ہے کھاؤ پیو عیش کرو، کشمیر کو بیچنے میں پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم برابر کی شریک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بغاوت کا اعلان کرتے ہیں، آئی ایم ایف کی مان کر عوام کو نچوڑ دیا گیا ہے، حکمرانوں کو شرم نہیں آتی جلسے کرتے ہیں، ان لوگوں نے نظریہ پاکستان کے ساتھ بے وفائی کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر