حکومت پاکستان کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جارحیت اور مظالم کو تمام بین الاقوامی فورمز پر بے نقاب کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر پر آل پارٹیز کنسلٹیٹو کانفرنس کا ’’دی وے فارورڈ‘‘ کے عنوان سے افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم بھارتی چنگل سے آزادی کی منصفانہ جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
قمر زمان کائرہ نے اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کے لیے مسلسل جدوجہد کرنے پر بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی کشمیری قیادت کے جذبے کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کسی ایک جماعت کا نہیں ملک کا معاملہ ہے، مشاورتی عمل کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو آگے بڑھا سکتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری اور غیر جمہوری دونوں ادوار میں مسئلہ کشمیر کے حل کی کوششیں کیں گئیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی حثیت بدل رہا ہے ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔
قمر زمان قائرہ کا کہنا تھا کہ موجودہ بھارتی حکومت نے اقلیتوں اور کشمیریوں پر مظالم بڑھا دیئے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
