
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے، ان کی تدفین آج ہوگی۔
ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں لکھا کہ عامر لیاقت حسین کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ جمعہ دوپہر 2 بجے جامع مسجد عبداللّٰہ شاہ غازی کلفٹن پر ادا کی جائے گی اور وہیں مزار کے احاطے میں ان کی تدفین ہوگی۔
#AamirLiaquat pic.twitter.com/a7ZGA8uHLw
— Dr Bushra Iqbal🇵🇰 (@DrBushraIqbal) June 9, 2022
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید بتایا کہ مرحوم کے دونوں وارثین احمد اور دعا عامر نے ان کا پوسٹ مارٹم کروانے سے منع کردیا ہے اور ان کی خواہش کے مطابق مرحوم کو عزت و احترام کے ساتھ ان کی آخری آرام گاہ تک لے جایا جائے گا۔
عامر لیاقت حسین کی آخری وصیت کیا تھی؟
سیدہ بشریٰ نے مزید لکھا کہ آپ سب سے دعائے مغفرت کی درخواست ہے، اللّٰہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے، آمین۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News