Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی میں بولی وُڈ ڈائریکٹر کی روح آگئی، ہدایتکاری کی ویڈیو وائرل

Now Reading:

مودی میں بولی وُڈ ڈائریکٹر کی روح آگئی، ہدایتکاری کی ویڈیو وائرل

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی زبردستی توجہ حاصل کرنے کے لیے مشہور ہیں، اور انہیں تصاویر کھنچوانے کا کریز بھی ہے۔ لیکن لگتا ہے اس بار ان میں بولی وڈ ڈائریکٹر کی روح آگئی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اپنی والدہ سے ملنے کے لیے جانے پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مودی جب والدہ کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے گھر پہنچے تو سیدھا اندر جانےکے بجائے گاڑی میں رک کر کیمرہ مین کا انتظار کرنے لگے۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو نیٹیزنز نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

اسی دوران ان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں انہیں ملنے آنے والے لوگوں کو فوٹو شوٹ کے لیے ہدایات دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سینئر بھارتی صحافی اشوک سوائن نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیلی کاپٹر سے اترنے کے بعد اپنے استقبال کا فوٹو شوٹ کروانے میں مصروف ہیں اور استقبال کے لیے آنے والے افراد کو بتا رہے ہیں کہ انہیں کتنے فاصلے پر کھڑا ہونا ہے او رکیسے پرنام کرنا ہے۔

Advertisement

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بائی مودی گجرات کے شہر گاندھی نگر میں رہتی ہیں۔

وزیر اعظم کے طور پر اپنے آٹھ سالوں کے دوران، مودی اکثر اپنی ماں سے ملنے گجرات جاتے ہیں۔

Advertisement

وزیر اعظم نریندر مودی انتخابات کے دوران اور الیکشن جیتنے کے بعد، اپنی اور اپنی ماں کی سالگرہ پر باقاعدگی سے ہیرا بائی سے ملنے جاتے ہیں اور آشیرواد حاصل کرتے ہیں۔

نریندرا مودی کی اپنی ماں سے آشیرواد لینے اور ان سے بات کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

مودی اپنی والدہ ہیرا بائی کی 100ویں سالگرہ منانے کے لیے گجرات کے گاندھی نگر میں والدہ کے گھر گئے۔ مودی نے وہاں اپنی والدہ کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں مٹھائی کھلائی۔

انہوں نے اپنی ماں کے ساتھ خصوصی پوجا کی، اپنی ماں کے پاؤں دھوئے، ان کی آنکھوں میں پانی ڈالا اور پیروں کی پوجا کی۔

مودی کی والدہ کی لمبی زندگی اور اچھی صحت کی خواہش کے لیے کئی مندروں میں خصوصی پوجا کی گئی۔ وڈ نگر کے مشہور ہٹکیشور مندر میں بھی خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا۔

کچھ دیر بعد کیمرہ مین جیسے ہی وہاں پہنچا، مودی گاڑی سے باہر نکلے۔ ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد بہت سے لوگوں کی طرف سے تنقید کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر