آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے سی ٹی ڈی میں تعینات ڈی ایس پی محمد اقبال کو معطل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ڈی ایس پی محمد اقبال کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر معطل کیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس میں محکمانہ احتساب کا عمل مزید سخت کیا جا رہا ہے، شہری پولیس سے متعلقہ شکایات 1787 پر درج کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن اور محکمے کی بدنامی کا باعث بننے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
واضح رہے کہ محمد اقبال ڈی ایس پی رحیم یارخان سی ٹی ڈی تعینات تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
