صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو پاکستانیوں کے ساتھ ملکر چلنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مشال ملک کے گھر آمد ہوئی، مشال ملک کا کہنا تھا کہ ہندوستان یاسین ملک کو جیل کے اندر قتل کرنا چاہتا ہے، مجھے اور میری بیٹی کو انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں لے کر جایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کلبوشن اور ابھی نندن کی فیملیز کو بھی ہندوستان لے کر گیا، اگر آزادی کی جنگ لڑنے والے ہی نا رہے تو کیا ہوگا؟ ہماری فیملی پر ایک قیامت ٹوٹ رہی ہے، میں اگر میرے ویزے کے لئے اپلائی کروں تو مجھے بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا کشمیریوں کو پاکستانیوں کے ساتھ ملکر چلنا ہوگا، میں یقین دلانے آیا ہوں جو بس میں ہے وہ کریں گے، یو این، یو این کمیشن کو ایمنسٹی کو بھی خط لکھا ہے، جارحانہ انداز میں اس ایشو کو اٹھانا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اس پر تشویش میں ہے، یاسین ملک نے ایک طویل عرصے سے آزادی کی سخت گیر تحریک شروع کی، انکی تحریک سے ہی بھارت بوکھلایا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہندوستان نے پیغام دیا کہ ہم ریاستی دہشت گردی جاری رکھیں گے، میں صرف آزاد کشمیر کا صدر نہیں آزادی کے بیس کیمپ کا صدر ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
