
مالی سال 2022.23 کے بجٹ پر تجاویز کی منظوری کے لئے پنجاب کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بجٹ تجاویز کی منظوری کے لئے کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔
اجلاس میں صوبہ پنجاب کے نئے مالی سال 2022.23 کی بجٹ تجاویز پر غور کیا جائے گا اورکابینہ کی جانب سے تجاویز کی منظوری بھی دی جائیگی۔
کابینہ اجلاس میں ضمنی بجٹ مالی سال2021.22 کی بھی منظوری دی جائے گی جبکہ نئے مالی سال کے مالیاتی بل اور مالی سال2021.22 کے نظرثانی شدہ تخمینہ جات کی بھی منظوری دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا جس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شرکت کریں گے۔
پنجاب بجٹ سال 2022.23:
پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 3200ارب روپے سے زائد کا ہوگا جس میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 685ارب روپے رکھا گیا ہے۔
نان ڈویلپمنٹ اور جاری اخراجات کی مد میں 1700ارب مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ صوبائی محصولات کے لئے 400ارب سے زائد کے فنڈز مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
رکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وفاق کے مطابق ہی ہو گا جبکہ پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔
کم وسیلہ افراد کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں خصوصی رعایت دی جائے گی، صوبائی محصولات میں دی گئی رعایت برقرار رکھی جائے گی جبکہ آٹے کی کم قیمت پر دستیابی سے متعلق سہولت پیکیج آئندہ مالی سال میں بھی جاری رکھا جائے گا۔
خصوصی پروگراموں کیلئے 101ارب کےفنڈزمختص ہوں گے جبکہ پروڈکشن سیکٹر میں 17 فیصد اور سروس سیکٹر میں 9 فیصد کٹوتی ہو گی، سوشل سیکٹر کیلئے بجٹ میں 33 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
سوشل سیکٹر کے لئے 272 ارب روپے رکھے جارہے ہیں، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں 11فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News