انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تحریک انصاف کے 13 رہنماؤں کی 17 جون تک عبوری ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات میں عدالت نے ملزموں کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی جبکہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں میں ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، میاں محمودالرشید اور اعجاز چودھری کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔
تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں میں مراد راس، جمشید چیمہ، عندلیب عباس، ندیم عباس بارا، میاں اسلم اقبال، زبیر نیازی، یاسر گیلانی شیخ امتیاز، میاں اکرم عثمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران عدالت نے وکلا سے مکالمے میں کہا کہ آپ دیکھیں کتنی لیٹ درخواستیں دائر کیں۔
تحریکِ انصاف کے وکلا نے جواب دیا کہ یہ تمام لوگ وقت پرآئے درخواستوں کی تیاری میں وقت لگا۔ کچھ رہنما دور سے آئے جس کی وجہ تاخیر ہوٸی۔
عدالت نے تمام ملزمان کی حاضری مکمل کی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد متعدد رہنماؤں نے عبوری ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے ملزمان پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے آج وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے شاہدرہ پولیس اسٹیشن کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
