
احسن اقبال
احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018 میں حکومت چھوڑی تو ترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے تھا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پہلے 50 سال میں ہم پاکستان کو سنبھال نہ سکے، عزم ہوا کہ اگلے 25 سال میں ملک کو سنبھال لیں گے، پاکستان کو ایک جنگ میں دھکیلا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سرپلس بجلی تھی، ہم دوسروں کو بجلی دینے کا سوچ رہے تھے، 2006 کے بعد ہم توانائی کے بد ترین بحران میں داخل ہوگئے، 2013 میں نئے سفر کا آغاز کیا، ویژن 2025 کی بنیاد رکھی۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اورعرب امارات کے سفیر پوچھتے تھے یہاں کیسے سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، 2018 میں حکومت چھوڑی تو ڈیفنس بجٹ 1000 ارب روپے تھا اور ترقیاتی بجٹ بھی 1000 ارب روپے تھا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا تھا کہ ڈویلپمنٹ بجٹ کی قسط 3 ماہ روک لی جائے، آج ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرر ہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News