
ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ
جاپانی بحریہ کے جہاز ہاروسامے (ڈی ڈی102 )کی جانب سے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام ،جاپانی سفارتی عملے اور اسکول کے طلبا نے جہاز کا استقبال کیا۔
ترجمان کے مطابق دورے کے اختتام پر دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جاپانی بحری جہاز کے دورے سے خطے میں قیام امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔
ترجمان نے بتایا کہ جاپانی بحری جہاز کے دورے سے خطے میں قیام امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News