محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ تمام تر معاشی مشکلات کے باوجود ہائر ایجوکیشن کے فنڈز میں اضافہ کا اعلان خوش آئند ہے۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اصلاحات احسن اقبال سے ملاقات ہوئی جس میں ہائر ایجوکیشن اور ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں گورنر محمد بلیغ الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے فندز میں اضافہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ ہائر ایجوکیشن کی طرف سے کالجز میں انقلابی اقدامات
بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ تمام تر معاشی مشکلات کے باوجود ہائر ایجوکیشن کے فنڈز میں اضافے کا اعلان خوش آئند ہے، تعلیم مسلم ن کی اولین ترجیحات میں ہے۔
دوسری جانب احسن اقبال نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، نوجوانوں کی تربیت کے منصوبے شروع کریں گے۔
مزید پڑھیں: آرڈیننس لانے کا مقصد ہائر ایجوکیشن پر سربراہ کی کارکردگی جانچنا تھا، شفقت محمود
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
