وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے برطانوی ہائی کمشنر سے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ دیرینہ دوست اور شراکت دار ہیں۔
وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات ہوئی ہے۔
UK High Commissioner @CturnerFCDO called on MOS @HinaRkhar and congratulated her on a successful visit to #CHOGM2022.
🇵🇰 & 🇬🇧 are longstanding friends and partners. We are working together at bilateral and multilateral levels to cement the existing Pak-UK relationship. pic.twitter.com/uUoOprxjWA
Advertisement— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) June 29, 2022
اس ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر مملکت حنا ربانی کھر کو دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس کے کامیاب دورے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ دیرینہ دوست اور شراکت دار ہیں اور ہم موجودہ پاک برطانیہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے دو طرفہ اور کثیر الجہتی سطح پر مل کر کام کر رہے ہیں۔
ملاقات میں وزیر مملکت حنا ربانی کھر اور برطانوی ہائی کمشنر نے تجارت اور سرمایہ کاری میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
اس سے قبل وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی 26ویں سربراہان حکومت کے اجلاس کے موقع پر روانڈا کے شہر کیگالی میں ملاقات ہوئی تھی۔
ملاقات کے دوران رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات سمیت پاکستان اور برطانیہ کے وسیع المیعاد تجارتی معاہدے بڑھانے پر گفتگو کی گئی تھی۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی امور پر تبادلہ خیال جبکہ دونوں رہنماؤں نے افغانستان معاملے پر مشترکہ مسائل پر بھی گفتگو کی تھی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
