وزیراعظم اورحمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی
عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورکی اسپیشل سنٹرل کورٹ نے کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے وزیرِاعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کی توثیق کی۔
اسپیشل جج سنٹرل اعجاز حسن اعوان نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلی حمزہ شہبازاور دیگر کی عبوری ضمانتوں پر فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 10، 10 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
جج نے کیس میں دیگر شریک 14 ملزمان کو 2، 2 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
عدالت نے کہا کہ تمام ملزمان 7 روز میں ضمانتی مچلکے جمع کروائیں۔
اس سے قبل شہبازشریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت ایف آئی اے نے 3 مفرور ملزمان کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
ایف آئی اے کے وکیل فاروق باجوہ نےعدالت کو بتایا کہ تینوں ملزمان دیے گئے پتے پر موجود نہیں ہیں۔
سماعت کےآغاز میں امجد پرویزایڈووکیٹ نے کہا کہ شہبازشریف اورحمزہ شہباز کی ضمانت کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ انہیں جیل میں شامل تفتیش کیا گیا۔ عدالت کے روبرو کوئی شہادت نہیں آ سکی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ لوگوں نے بینکرز کو گواہ نہیں بنایا؟ ایف آئی اے نے جواب دیا کہ بینکرزگواہ نہیں بنایا۔ میں ریکارڈ سے ہٹ کر کوئی بات نہیں کروں گا۔ عدالت کے روبرو سارا کیس آ چکا ہے۔ بطور پراسیکیوٹر قانون کے مطابق ہی بات کروں گا۔ یہ نہیں ہوگا کہ پراسیکیوٹر کے طور پر صرف ان کی مخالفت کروں۔
فاروق باجوہ نے کہا کہ ایف آئی اے نے جب یہ کیس کیا، اس وقت ڈائریکٹ انکوائری نہیں ہوئی۔ ملزم مسرورانوراور عثمان شامل تفتیش نہیں ہوئے۔
وکیل امجد پرویز نے کہا کہ آج ایک سال سے یہ کیس چل رہا اور اب پتہ لگا ہے کہ یہ دو شریک ملزمان افراد شاملِ تفتیش ہی نہیں ہوئے۔ یہ سب تو پہلی سماعت پر بتایا جاتا ہے۔
جج نے استفسار کیا کہ اگرمان لیا جائے کہ جو رقوم اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی مگر یہ کیسے ثابت ہوتا ہے کہ یہ وہی رقم ہے جو کرپشن سے حاصل کی گئی؟
پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ملزمان کے پاس اس بات کی وضاحت نہیں کہ گلزارکے اکاؤنٹ میں 2 چیک آئے وہ کس رقم سے آئے۔ ایف آئی اے کا دعوی ہے کہ مسرورانور نے گلزار کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوائی۔
دوران سماعت شہبازشریف نے کیا کہا؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
