
سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کی مدد کی۔
تفصیلات کے مطابق کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ اور پاک افغان کارپوریشن فورم کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد ہوا جس میں صدر آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے شرکت کی۔
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں مقیم لوگ کئی دہائیوں سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کی مدد کی، افغانستان میں شدید قسم کا زلزلہ آیا، کافی نقصان ہوا، متاثرین کو مشکلات کا سامنا ہے، ہم کشمیر میں اس طرح زلزلے کے حالات کا سامنا کر چکے ہیں۔
سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ امدادی سامان بھیج رہا ہے، کاوشیں قابل تحسین ہیں، مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھائی، اب بھارت سرکار کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہو رہا ہے۔
صدر آزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت اورعوام افغانستان کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتی ہے، بین الاقوامی کمیونٹی سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی افغانستان میں متاثرین کی مدد میں اپنا کردار ادا کریں۔
اس موقع پر تقریب میں کشمیری رہنما الطاف بٹ ، کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری اختر حسین ،ممبر پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر،پاک افغان کارپوریشن فورم کے چیئرمین حبیب اللہ ودیگر افراد نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News