مفت آٹا دینے کے نام پر لوگوں کی تذلیل کی جارہی ہے، تیمور جھگڑا
تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی جدید خطوط پر استوار ایک سائنسی اور تحقیقی ادارہ ہے۔
سوشل میڈیا پر ایم پی اے ثمر بلور کے پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے متعلق بیان پر وزیر صحت تیمور جھگڑا نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ انفیکشن سے متعلق معاملات نمٹانے کیلئے پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے ہر ممکن کوششیں کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جراحی کے بعد انفیکشن کی شکایات پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو موصول ہوئیں، موصول شدہ شکایات میں مریض ہسپتال سے رُخصت ہونے کے چھ سے آٹھ ہفتے بعد درج کی گئیں۔
تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی جدید خطوط پر استوار ایک سائنسی اور تحقیقی ادارہ ہے۔ انفیکشن سے متعلق مبینہ نمونے ملک کے معتبرہسپتالوں کو تجزیہ کیلئے بھیجے گئے۔
وزیر صحت نے کہا کہ مبینہ انفیکش کے سدباب کیلئے ادارے نے تسلی بخش نتائج آنے تک معمول کی الیکٹیو سرجری کا عمل معطل کیا تاہم مریضوں کی سہولت کیلئے ایمرجنسی جراحی کا عمل تاحال جاری ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق 95 فیصد تجزیے مبینہ انفیکشن کی نفی کرتے ہیں، پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جراحی کے بعد انفیکشن کی شرح 13 فیصد ہے۔
وزیر صحت تیمور جھگڑا نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی، احتیاطی تدابیر سے متعلق آگہی کے فقدان کی وجہ سے یہ شرح معمول کے مطابق ہے، اگلے ہفتے سے ادارے میں الیکٹیو سرجریز کا عمل دوبارہ شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
