پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ماحولیات کے تحفظ کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ انسانوں کی مختلف سرگرمیوں سے ہونے والی ماحولیاتی تباہی کو کم کیا جاسکے۔
ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس دن کا مقصد ہماری آنے والی نسلوں کیلئے آلودگی سے پاک صاف ستھرا ماحول اور ایک بہتر معیارِ زندگی فراہم کرنا ہے۔
نیول چیف نے کہا کہ اس سال عالمی یوم ماحولیات کا موضوع “صرف ایک زمین” ہے جس میں ماحولیاتی نظام کی بحالی جیسے عالمی مقصد کے حصول کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے۔
سربراہ پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ماحولیات کے تحفظ کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ انسانوں کی مختلف سرگرمیوں سے ہونے والی ماحولیاتی تباہی کو کم کیا جاسکے۔
ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پاک بحریہ ماحولیات خصوصاً آبی ماحولیات کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔
پاکستان نیوی کے امیر البحر نے مزید کہا کہ آج کے دن ہم صاف ستھرے اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کی توثیق کرتے ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے پاک بحریہ کی جانب سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
