Advertisement
Advertisement
Advertisement

جسم سے باہر جگر کا علاج کرکے پیوندکاری پہلا کامیاب تجربہ

Now Reading:

جسم سے باہر جگر کا علاج کرکے پیوندکاری پہلا کامیاب تجربہ

انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک مردہ شخص  کے جگر کو باہر نکال کر اسے ایک مشین میں رکھ کر درست کیا گیا ہے اور اسے دوسرے انسان میں منتقل کیا گیا ہے۔

یہ کارنامہ لیور فور لائف کے ماہرین کی ٹیم نے انجام دیا ہے جنہوں ںے تین روز تک انسانی جگر کو ایک پرفیوژن مشین میں رکھ کر اسے عطیہ کرنے کے قابل بنایا ہے اور اسے انسان تک منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پرفیوژن مشین کو کچھ اسطرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ عین انسانی جسم جیسا برتاؤ کرتی ہے اور اس میں انسانی دل کی جگہ ایک پمپ کام کرتا ہے۔ اسی طرح ایک آکسجینیٹر پھیپھڑوں کا عمل انجام دیتے ہوئے آکسیجن فراہم کرتا ہے۔ پھر ایک چھوٹا یونٹ بھی ہے جو مصنوعی گردوں کی مانند ڈائلائسس کرتا رہتا ہے۔

اس کے علاوہ بھی مشین کے اندر ان گنت انسانی ہارمون، مائعات اور ضروری غذائی اجزا ملائے گئے ہیں۔ پوری مشین جگر کو سانس لینے اور دل دھڑکنے کے ساتھ ہم آہنگ رکھتی ہے اور جگر بھی زندہ اور فعال رہتا ہے۔

یہ کارنامہ جرمنی ماہرین کی ٹیم نے انجام دیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسانی جسم سے باہر نکال کر جگر جیسے پیچیدہ عضو کو مسلسل تین روز تک زندہ اور فعال رکھ سکتا ہے۔

Advertisement

اس عضو کو بہتر اور مزید فعال بنا کر کینسر کے ایک مریض کو لگایا گیا ہے اور یہ تجربہ کامیاب رہا ہے جس پر ماہرین نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر