Advertisement
Advertisement
Advertisement

’حکومت سی پیک کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہے‘

Now Reading:

’حکومت سی پیک کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہے‘
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت سی پیک کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔

محمد بلیغ الرحمان سے چین کے لاہور میں نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل ژاؤ شیرین کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور سی پیک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں گورنر پنجاب نے لاہور میں قونصل جنرل کی ذمہ داری سنبھالنے پر ژاؤ شیرین کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

بلیغ الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ اور پاکستان کی دوستی لازوال ہے، چائنہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چائنہ اقتصادی راہداری صرف پاکستان نہیں بلکہ خطے اور پوری دنیا کے لیے ایک گیم چینجر ہے، پالیسیوں کے تسلسل لے لیے چارٹر آف اکانومی ہونا چاہیے۔

Advertisement

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت سی پیک کے تحت جاری ترقیاتی  منصوبوں کو وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ چائنہ کی تعلیم اور صحت، انرجی انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سی پیک سے پاکستان میں انفراسٹرکچر، ایگری کلچر، انرجی سیکٹر اور انڈسٹری میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گے۔

بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ سی پیک کی بہت سی جہتیں ہیں جن سے پاکستان میں تعمیر اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، پاکستان اور چین کے درمیان عوامی سطح پر رابطے مزید مضبوط بنائیں گے۔

دوسری جانب چینی کونسل جنرل نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے، امید ہے حکومت سی پیک کے تحت منصوبوں کو جلد مکمل کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر