علی زیدی نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں تماشے نظر آرہے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجیٹ میں حکومت نے عوام کے ساتھ تماشہ کیا گیا ہے، بلاول اور مریم نواز نے ڈہائی سال سے مہنگائی پر تماشہ لگایا ہواتھا، ہم آج ان سے کچھ سوال کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیا پھچلے دو ماں میں چیزوں کی قیمتیں اوپر گئی ہیں یا نیچے؟؟ پیٹرول، بجلی، گیس اور کھانے پینے کی بنیادی اشیا کی قیمتیں اوپر گئی یا نیچے؟؟
علی زیدی کا کہنا تھا کہ بے روزگاری بڑھ گئی، مہنگائی کا فگر تو 40 فیصد تک چلا گیا ہے یہ جھوٹ بول رہے ہیں کے تیرہ فیصد تک ہے اور اب وزاء بے غیرتوں کی طرح کہ رہے ہیں کہ پھچلی حکومت نے خزانہ خالی چھوڑ کر گئی تھی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے جو بھی پیشنگوئیاں کی وہ سب سچ ثابت ہوررہی ہیں، زرداری اور بلاول کہ رہے تھے آمریکہ ہمارہ دوست ہے تو اگر آمریکہ دوست ہے تو پاکستان کی معیشت کو اوپر لے کر آئیں نا اب کیا ہوا۔
علی زیدی نے کہا کہ قوم ایک آواز بن کے سامنے آئی اور انکی فارن فنڈنگ ایکسپوز ہوگئی جبکہ قوم ساری عمران خان کے ساتھ کہڑی ہے اس وجہ سے یہ انتخابات سے بھی گھبرا رہے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم ایک منی لائنڈر ہے جبکہ اسکا بیٹا بھی کرپشن کیسز میں نامزد ہے اور یہ الیکشن سے اس لیئے گھبرارہے ہیں کیو کے عوام بلکل بھی انکے ساتھ نہیں ہے۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ 70 فیصد آپکی کابینہ بیل پر بیٹھی ہوئی ہے، شازیہ مری کی ڈگری جعلی ہے جبکہ مفتاع اسماعیل کی اپنی کمپنی کا منافع بڑھ رہا ہے اور عوام سے ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹ بول رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاق میں بھلے کسی کی بھی حکومت ہو سندھ میں پانی کا مسئلا برقرار رہا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومت تھی تب بھی سندھ میں پانی کا مسئلا حل نہیں کیا گیا ، پیپلزپارٹی پوری پارٹی سندھ کو چوس چکی ہے۔
علی زیدی نے کہا کہ اس وقت سب سے اعلیٰ ادارہ ہے جوڈیشری اور اس کے اوپر ہے سپریم کورٹ اور ان سب کے اوپر ہے چیف جسٹس جو وزیراعظم کو بھی بلا کر فارغ کردیتا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ ہم انتخابات میں شفافیت کے لیئے ہی ای وی ایم لے کر آئے تھے لیکن حکومت نے انتخابات میں شفافیت لانے والی ٹیکنالاجی ای وی ایم کو ختم کردیا جبکہ ہم سپریم کورٹ اس لئے بھی جارہے ہیں کیونکہ حکومت نے اور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق بھی ختم کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
