
سندھ میں ایک بار پھر کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مہم 6 جون تا 19 جون تک جاری رہے گی جبکہ سندھ میں 90 لاکھ افراد اور 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کی بوسٹر ڈوز کا 90 لاکھ لوگوں کا حدف ہے، مہم میں 9701 ٹیکنیکل ٹیمیں جو ویکسین لگائیں گی۔
ڈاکٹر ارشاد میمن نے کہا کہ ٹیموں کے ہمراہ 9701 سوشل ورکر اور ٹیم اسسٹنٹ شامل ہونگے جبکہ ویکسین لگانے کے لیے ٹیمیں سینٹر اور موبائل کی صورت میں تشکیل دی گئی ہیں۔
ڈاکٹر ارشاد میمن کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ صحت سندھ کی ٹیمز گھر گھر جا کر بوسٹر ڈوز لگائے گی۔
واضح رہے کہ ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ-19 کی ویکسین حاملہ خواتین کے لیے محفوظ ہیں اور اسقاطِ حمل کے خطرے کو بھی کم کرسکتی ہیں۔
لندن کی سینٹ جارجز یونیورسٹی اور رائل کالج آف آبسٹیٹریشینز اینڈ گائناکولوجسٹس نے 1 لاکھ 15 ہزار ویکسین شدہ حاملہ خواتین پر مبنی مطالعوں اور ٹرائلز کا ڈیٹا اکٹھا کیا۔
تحقیق میں محققین کو معلوم ہوا کہ حاملہ خواتین جو ممکنہ طور پر کووڈ-19 کا شکار ہونے پر زیادہ بیماری ہوسکتی تھیں، اگر ویکسین شدہ ہوں تو ان میں اسقاطِ حمل کے خطرات 15 فی صد کم ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News