Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرول کی قیمتیں 300 تک جائیں گی، شبلی فراز کی پیشگوئی

Now Reading:

پیٹرول کی قیمتیں 300 تک جائیں گی، شبلی فراز کی پیشگوئی

پاکستان کے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینٹر شبلی فراز نے پیشگوئی کی ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں 300 تک جائیں گی۔

سینیٹ کے اجلاس کے دوران سینٹر شبلی فراز نے ایوان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کا بجٹ پیش کیا، اس بجٹ کو کوئی بجٹ کہے تو یہ بجٹ نہیں ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ یہ بجٹ ہمارا بجٹ نہیں آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، آپ نے جو بجٹ بنایا ہے یہ کینڈی لینڈ بجٹ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں دو مسائل ہیں ایک توانائی اور دوسرا پینشنز، قیمتیں جو بڑھائی گئیں یہ یہاں پر ختم نہیں ہوئیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ بجٹ میں لیوی کی مد میں 750 ارب روپے کے ٹیکسز بھی شامل ہیں، ہماری بجلی کی قیمتیں بھی بڑھیں گی، ہم نے بجلی بچانے کیلئے پنکھوں میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی، ہم نے ٹیکنالوجی کے ذریعے 4ہزار میگاواٹ بجلی بچائی۔

Advertisement

شبلی فراز نے کہا کہ ہماری بجلی کی طلب 27 ہزار میگاواٹ گرمیوں میں ہوتی ہے، سردیوں میں ہماری طلب 8 سے 9 ہزار میگاواٹ ہو جاتی ہے، آج تک کسی نے نہیں سوچا کہ 17 سے 18 ہزار میگاواٹ کولنگ کیلئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسی حکومت چاہتے تھے جوعوام کیلئے کام کرے، 2 ہزار روپے خیرات عوام کی توہین ہے، انہوں نےعوام کے ذہنوں میں ڈال دیاکہ ہم بھکاری ہیں، آئی ایم ایف کوخوش کرنےکیلئےعوام کومصیبت میں ڈالاجارہاہے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں پیٹرول تقریباً84 روپے مہنگا ہوگیا، وزیرخزانہ نے کہا ابتدائے عشق ہے آگے آگے دیکھ ہوتا ہے کیا، پیٹرول کی قیمتیں 300تک جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر