
پنجاب اسمبلی میں آج ہونے والے بجٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کیے جانے والے ایجنڈے کے مطابق پنجاب اسمبلی کااجلاس دوپہر ایک بجے اسپیکر پرویز الہی کی زیر صدارت شروع ہوگا۔
اجلاس میں 2022-23 کا بجٹ پیش کیا جائے گا جبکہ سپلیمنٹری بجٹ 2021.22 پیش کیا جائے گا۔
اجلاس میں فانشنل بل 2022 متعارف کروایا جائے گا اسکے علاوہ پنجاب سیلز ٹیکس اون سروسز ایکٹ 2012 ترمیمی بل بھی پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ایک بار پھر ہنگامہ خیز ہونے کاامکان ہے جس کی پیش نظر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔
اسکے علاوہ میڈیا کو بھی کوریج سے روکتے ہوئے اسمبلی گیٹ کی حد تک محدود کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News