پی ٹی آئی مرکزی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہےکہ پی ڈی ایم اب بتائے کہ نااہل اور نالائق کون ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پی ڈی ایم مہنگائی پر مارچ پہ مارچ کررہے تھے، ڈالر کی بڑھتی قیمت کی وجہ وہ بیج ہے جو پی ڈی ایم نے بویا۔
فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہم کہتے رہے کہ مہنگائی عالمی مسئلہ ہے اور یہ ہمیں جھوٹا کہتے رہے، 10 روز میں پیٹرول ڈیزل کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کھانے کے تیل کی قیمت 300 سے بھی زیادہ بڑھ چکی ہے اور بجلی کے نرخ بھی 50 فیصد سے زیادہ بڑھادیے ہیں۔
فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اب بتائے کہ نااہل اور نالائق کون ہے، جھوٹوں کی نانی آج بھی پہلے کی طرح جھوٹ بول رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیزل کے مہنگے ہونے پر مولانا میں شرم ہوتی تو خودکشی کرلیتے، مولانا جھوٹے اور مکار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ زرداری اس ملک کی بیماری ہے آج مہنگائی پر منہ پہ تالا لگا ہوا ہے جبکہ ان کا بیٹا پوری دنیا میں گھوم رہا ہے اور اپنے ملک کے حالات کی فکر نہیں۔
واضح رہے کہ شہباز شریف حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔
وزارت خزانہ کی جانب جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 30 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 209 روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 30 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 204 روپے 15 پیسے، مٹی کا 26 روپے 38 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 181 روپے 94 پیسےجب کہ لائٹ 30 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 178 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
