
راجہ اظہر کا خطاب
راجہ اظہر نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ اظہر نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے، گرفتار اساتذہ کو فوری رہا کیا جائے، سندھ پولیس شہداء اور غازیوں کی وردی پر بدنما داغ بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار شرم کریں یہی اساتذہ انہیں پڑھاکر انسان بناتے ہیں، سندھ میں حکومت مخالف ہر مسئلے کا حل پولیس گردی کو سمجھا جاتا ہے، میں اساتذہ کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتا ہوں۔
راجہ اظہر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اگر اساتذہ کو رہا نہیں کرتی تو ہم تھانے پہنچیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News