Advertisement
Advertisement
Advertisement

فضیلہ قاضی ڈرامہ انڈسٹری میں اقربا پروری سے نالاں

Now Reading:

فضیلہ قاضی ڈرامہ انڈسٹری میں اقربا پروری سے نالاں

فضیلہ قاضی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کسی تعرف کی محتاج نہیں ہے وہ ایک باصلاحیت اداکارہ، پروڈیوسر، میزبان ہونے کے ساتھ عمدہ شیف بھی ہیں۔ انہوں ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا پھر ڈراموں میں اپنی بے مثال اداکاری سے سب کو اپنا گرویدہ بنالیا۔ فضیلہ قاضی اکثر اپنے انٹرویو میں معاشرے کے مسائل اجاگر کرتی ہوئی نظر آتی ہیں تاہم اس بار انہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے تاریک پہلو کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

فضیلہ قاضی نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویومیں میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر اقربا پروری ہے لوگ اداکاری کے بجائے دوستیوں کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری چمک اور گلیمر سے بھری ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے لوگ ہمیشہ اس پیشے میں شامل ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اسٹار بننے کے لئے ڈرامہ انڈسٹری کا رخ کرتے ہیں لیکن چیزیں اتنی آسان نہیں جتنا کہ لوگ سوچتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس صنعت کو کیمپوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے جس میں لوگوں کا ایک گروپ بار بار ایک ساتھ کام کر رہا ہے اور اداکار اسی کے ساتھ کام کرنے کا کہتے ہیں۔

Advertisement

فضیلہ قاضی نے کہا کہ اسی اقربا پروری کی وجہ سے کچھ اداکاروں کو موقع دیا جاتا ہے چاہے وہ اس کردار کے لئے موزوں نہ ہو، دوستیوں اور گروپ بندیوں کی بنیاد پر کرداروں کی تقسیم ہوتی ہے جبکہ وہ خود بھی ان کرداروں کو کھو چکی ہیں جن کی وہ حقدار تھی۔

جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اکثر اداکار ڈرامہ میں کسی دوسرے اداکار سے خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں تو یہ اس کا مسئلہ ہے اور کہنے لگتے ہیں کہ یہ تو تنگ کرتی ہیں انہیں سے بات کر لیں وہ کم پیسوں میں کام کر لیں گے۔ تاہم اب انہوں نے سیکھ لیا ہے کہ ایسے حالات سے کیسے نمٹا جاتا ہے اور وہ ایسے لوگوں کو براہ راست شیٹ اپ کال دیتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر