Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کے احتجاج کو دیکھ کر بلاول بھٹو کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، راجہ اظہر

Now Reading:

پی ٹی آئی کے احتجاج کو دیکھ کر بلاول بھٹو کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، راجہ اظہر
راجہ اظہر

راجہ اظہر

راجہ اظہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کو دیکھ کر بلاول بھٹو کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کی جگہ چھوٹی پڑ گئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس نے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔

راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مہنگائی کے خلاف احتجاج کو دیکھ کر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ تم باز آجائو، ہمارے لوگوں کے خلاف کارروائی بند کرو۔

Advertisement

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما آفتاب صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے لئے جگہ کم پڑ گئی، عوام کی بڑی تعداد ابھی تک راستے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے ہتھ کنڈے عوام کو احتجاج میں شرکت کے لیے روک نہیں سکتے۔

آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمارے قافلوں کو لاٹھی چارج کیا جارہا ہے، پولیس پی ٹی آئی کے ٹائیگر اور ٹائیگریس کو روک کیوں رہی ہے؟

پی ٹی آئی رہنما آفتاب صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کو وارننگ دیتا ہوں ایسے ہتھ کنڈوں سے باز رہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے زیر اہتمام کراچی میں شاہراہ قائدین پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے جبکہ لاہور میں لبرٹی چوک اور فیصل آباد میں گھنٹہ گھر چوک پر اور پی ٹی آئی کے زیر اہتمام ملتان میں چوک شاہ عبداللہ جبکہ پشاورمیں ہشت نگری میں احتجاج کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر