Advertisement
Advertisement
Advertisement

سدرہ امین کی سینچری، سیریز  پاکستان کے نام

Now Reading:

سدرہ امین کی سینچری، سیریز  پاکستان کے نام

پاکستان ویمن اور سری لنکا ویمن ٹیم کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے  سری لنکا  کو با آسانی 73 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساؤتھنڈ کلب کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر سدرہ امین نے  150 گیندوں پر 123 رنز کی شاندار اننگ کھیلی،منیبہ علی 56، جبکہ کپتان بسمہ معروف 36 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

سری لنکا کی جانب سے اوشادی راناسنگھ اور کویشا دل ہاری نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم مقررہ 500 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بناسکی۔

سری لنکا کی جانب سے ہرشیتا مداوی 41 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں،کویشا دل ہاری32،پراسڈنی ویراکوڈے 20،ہنسیما کارونارتنے27 جبکہ کپتان  چماری اتھاپاتھو 16 رنز بنا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: سدرہ امین اور منیبہ علی نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان کی جانب سے  فاطمہ ثناء نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،امائمہ سہیل 2 جبکہ ندا ڈار نے 1 وکٹ حاصل کی۔

سدرہ امین کو شاندار سینچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Advertisement

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1532695056578228225

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا  اور آخری میچ 5 جون کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر