بھارت میں ایک مرغی 6 گھنٹوں کے دوران 24 انڈے دے کرسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالہ کے ایک گاؤں میں پولٹری ماہرین اس وقت حیران رہ گئے، جب انہیں پتا چلا کہ ایک مرغی نے 6 گھنٹے کے دوران 24 انڈے دیے ہیں۔
مرغی نے جب انڈے دینا شروع کیے تو یہ سلسلہ جاری ہی رہا اور سب مرغی کے انڈے دینے کی رفتار دیکھ کر حیران رہ گئے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 6 گھنٹے میں 24 انڈے دینے والی مرغی اب ایک مشہور اسٹار بن چکی ہے، یہی وجہ ہے کہ متعلقہ حلقوں کے علاوہ دنیا بھر میں اس کے چرچے ہیں۔
مرغی کے مالک نے صبح کے وقت اسے لنگڑاتا دیکھ کر اس کی ٹانگوں پر تیل لگایا تھا، جس کے بعد وہ حیرت انگیز طور پر مسلسل انڈے دینے لگی اوریہ خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست کرناٹک سے بھی ایک دلچسپ خبر سامنے آئی تھی، جس کے مطابق مرغی نے کاجو کی شکل کے انڈے دیے تھے، جس کے بعد وہ مقامی توجہ کا مرکز بن گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
