Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، کیا اب عوام کو سستا پیٹرول ملے گا؟

Now Reading:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، کیا اب عوام کو سستا پیٹرول ملے گا؟

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے گر چکی ہیں، کیونکہ مارکیٹ کو خدشہ ہے کہ بڑھتی ہوئی مندی عالمی سطح پر تیل کی طلب کو کم کردے گی۔

مضبوط امریکی ڈالر اور روپے کی گرتی ہوئی قدر بھی تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے، کیونکہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیگر کرنسیوں کے حاملین کے لیے تیل کی خریداری کو زیادہ مہنگا بنا دیتا ہے۔

امریکی ڈالر میں اضافہ تیل درآمد کرنے والے ممالک میں درآمدات کی سطح کو متاثر کر سکتا ہے۔

ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ کیا پاکستان عالمی سطح پر گرتی ہوئی خام تیل کی قیمتوں سے کوئی فائدہ اٹھا پائے گا؟ اور کیا عوام کو سستا پیٹرول نصیب ہوگا؟

خام تیل کی عالمی منڈی میں قیمت 10 فیصد کم ہونے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 22 روپے تک کم ہوسکتی ہیں۔

Advertisement

لیکن ماہرین نے عوام کی سستے پیٹرول کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے پاس گنجائش تو ہے مگر اتنی نہیں کہ وہ پیٹرولیم لیوی کے 50 روپے ایڈجسٹ کرسکے اس لیے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آئے تو مقامی قیمت کچھ کم ہوسکتی ہے، لیکن حکومت قیمت برقرار رکھ کر پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کے اہداف پورے کرے گی۔

خیال رہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خام تیل کی عالمی قیمت اور ڈالر کی قدر سے مشروط ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر