شہباز گل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی حق تلفی پر معافی مانگنی چاہیے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے معیشت تباہ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، 1100 ارب کی چوری بچانے کیلئے نیب قانون میں ترمیم کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سوات الیکشن سے ثابت ہواعوام نے امپورٹڈ حکومت کومسترد کر دیا، لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا، لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے مؤقف کو درست قرار دیدیا۔
شہباز گل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سیاسی پارٹی بننے کے بجائے نوٹیفکیشن جاری کرے، الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی حق تلفی پرمعافی مانگنی چاہیے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ جولائی میں لوڈ شیڈنگ سے ہوش اڑ جائیں گے، مریم نواز نے دوبارہ کہا وہ ویڈیو ویڈیوکھیلنا چاہتی ہیں، آپ کے چچا کی بھی بہت اسپیڈ تھی انکے خلاف بھی بہت مواد موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک اینکر پروگرام میں پھیپھڑے پھلا کر اپنے قد سے بڑی باتیں کرتے تھے، احسن اقبال نیا وژن لا رہے ہیں، احسن اقبال کے مطابق پاکستان کی ایکسپورٹ 100 ارب تک جانی تھی، احسن اقبال کلاس کا وہ نالائق بچہ ہے جو دوسروں کے اسائمنٹ کی نقل کرتا ہے۔
شہباز گل نے کہا ہے کہ سنا ہے احسن اقبال نے وی ایٹ گاڑی لی ہے لیکن قوم کو چائے پینے سے منع کرتے ہیں، مریم نواز ،مفتاح اور مریم اورنگزیب میں جھوٹ بولنے کا مقابلہ ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی نے90 فیصد ایل این جی خریدی تھی، کورونا کے وقت جب ایل این جی مل نہیں رہی تھی ہم نے خریدی تھی، اب مل رہی ہے تو یہ حکومت ایل این جی نہیں لے رہی۔
انہوں نے کہا کہ احسن اقبال پوری ن لیگ میں خود کو پڑھا لکھا مانتے ہیں، احسن اقبال ٹرن آراؤنڈ کا وژن لا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
