Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے ایس ایف کی کارروائی، ابوظہبی اور بحرین جانے والے مسافروں سے منشیات برآمد

Now Reading:

اے ایس ایف کی کارروائی، ابوظہبی اور بحرین جانے والے مسافروں سے منشیات برآمد
اے ایس ایف

ایئرپورٹس سیکورٹی فورس ( اے ایس ایف ) نے کارروائی کرتے ہوئے ابوظہبی اور بحرین جانے والے مسافروں سے منشیات برآمدکرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے اسلام آباد اور لاہور ایئر پورٹس پر کارروائی کو یقینی بناتے ہوئے 1.8 کلو گرام حشیش،   0.950 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی ہے۔

ترجمان اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے ابوظہبی جانے والے مسافر محمد عدنان خان سے 1.8 کلو گرام حشیش برآمد کی گئی جبکہ لاہور ایئرپورٹ سے بحرین جانے والے مسافر عبدالرحمن سے 0.950 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان اے ایس ایفکے مطابق مسافروں نے منشیات اپنے بیگ کی تہہ میں انتہائی مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ سیکیورٹی اداروں نے ملک بھرکے ایئرپورٹس پردہشت گردی اورکسی ممکنہ حملے کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

اے ایس ایف نے ملک بھرکے ہوائی اڈوں پرتعینات چیف سیکیورٹی آفیسرزکوالرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ جب کہ تمام ایئرپورٹس اور اے ایس ایف کے دفاترپربھی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طورپر کوئی خاتون خود کش بمبار حملہ کرسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر