Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اسعد محمود

Now Reading:

پاکستان ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اسعد محمود

 اسعد محمود نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود نے وزارت مواصلات میں پاکستان میں تعینات ایران کے سفیرسید محمدعلی حسینی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر مواصلات نے پاکستانی تاجروں اور زائرین کیلئے ویزہ شرائط کو آسان بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 اس موقع پر اسعد محمود نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات کثیر الجہتی نوعیت کے ہیں، پاکستان، ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ تجارتی حجم تقریبا ایک ملین امریکی ڈالر ہے جو انتہائی کم ہے تاہم پاکستان پرعزم ہے کہ دو طرفہ تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر کی سطح پر لایا جا ئے۔

Advertisement

اسعد محمود کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے ایک گوادر کے قریب ایک اضافی بارڈر کراسنگ پوائنٹ ٹرمینل پاکستان نے حال ہی میں آپریشنل کر لیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ معاہدے کا مقصد ترکی سے پاکستان کیلئے ٹریفک کو ایران سے گزرنے کی سہولت دینا ہے جبکہ ایرانی سامان تجارت اور مسافروں کو چین جانے کیلئے پاکستان سے گزرنے کی سہولت دینا ہے،جس سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

اسعد محمود نے کہا کہ اس معاہدے پر عملدرآمد سے پاکستان کو وسطی ایشیائی ریاستوں اور ترکی کے ذریعے یورپ تک رسائی حاصل ہونے کا فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے مزید کہا کہ کوئٹہ ۔تافتان روڈ کی اس وقت حالت بہتر ہے تاہم سڑک کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔

ملاقات میں پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا کہ ایران اور پاکستان صدیوں پرانے تہذیبی،ثقافتی اور دینی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، دونوں برادر ممالک کے درمیان معاشی شعبہ میں تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہو ں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدوں پر عملدرآمد سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے۔

Advertisement

ایرانی سفیرنے ٹرانسپورٹیشن اور روڈ انفراسٹرکچرکے حوالہ سے کہا کہ وہ پاک۔ایران روٹس کی عالمی معیار کے مطابق تعمیر کو یقینی بنانا چاہتے ہیں تاکہ مسافروں کو سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ سہل اور آسان سفر مہیا کرسکیں۔

ملاقات کے دوران وفاقی سیکرٹری مواصلات و چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد خرم آغا سمیت، وزارت مواصلات اور این ایچ اے کے سینیئر افسران بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر