Advertisement
Advertisement
Advertisement

دعا زہرا اور اسکے شوہر کو کراچی منتقل کردیا گیا

Now Reading:

دعا زہرا اور اسکے شوہر کو کراچی منتقل کردیا گیا

گزشتہ روز پنجاب سے بازیاب کرائی جانے والی 14 سالہ لڑکی دعا زہرا اور اسکے شوہر کو آج کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 1 ماہ اور 21 زور بعد شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی لڑکی دعا کو سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر بازیاب کرالیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی مکمل ہوجانے کے بعد آج دعا زہرا اور اس کے شوہر ظہیر کو کراچی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے تاہم لڑکی کے والدین کو عدالت میں پیش ہونے قبل ملنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ دعا زہرا کی بازیابی کے لیے سندھ پولیس نے سانگھڑ میں بھی چھاپے مارے تھے جبکہ دعا زہرہ نے 26 اپریل کو لاہور میں پولیس کو شوہر کے ساتھ رہنے کا بیان دیا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو 10 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ چند روز قبل سندھ پولیس نے دعا زہرا کی بازیابی کے لیے وزارت داخلہ سے مدد مانگی تھی۔

Advertisement

اس حوالے سے جاری خط میں لکھا گیا ہے کہ  وفاقی کی جانب سے دعا زہرا کی بازیابی کے لیے پنجاب، خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر کے آئی جیز کو سندھ پولیس سے تعاون اور معاونت کی ہدایت کی جائے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کو 10 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

اسکے علاوہ سوشل میڈیا کے ذریعے دعا زہرا اور ظہیر سے متعلق معلومات دینے کی درخواست کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر