Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر لیاقت کی قبرکشائی، پوسٹ مارٹم کیلئے 6 رکنی ٹیم تشکیل

Now Reading:

عامر لیاقت کی قبرکشائی، پوسٹ مارٹم کیلئے 6 رکنی ٹیم تشکیل
ڈاکٹر عامر لیاقت

18 جون کو کراچی کی مقامی عدالت نے  رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا، عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کی جائے گی۔

اس حوالے سے درخواست گزار کا کہناتھاکہ عامر لیاقت کی اچانک موت سے ان کے مداحوں میں شکوک و شبہات ہیں، شبہ ہے عامر لیاقت کو جائیداد کے تنازعے پر قتل کیا گیا۔

 ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی موت کی وجہ جاننے کے لیے عدالتی حکم کے مطابق قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سعید کی سربراہی میں 6 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

پولیس سرجن کے دفتر سے جاری حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ یہ ٹیم جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی موجودگی میں جمعرات 23 جون کو صبح 9 بجے پولیس سرجن کے دفتر سے عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں قبرکشائی کے لیے روانہ ہوگی۔

حکم نامے میں بتایا گیا کہ پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ سعید اس ٹیم کی سربراہی کریں گی۔

Advertisement

اس کے علاوہ ٹیم میں بطور سینئر ممبر ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر شاہد نظام، فرانزک ایکسپرٹ پروفیسر ڈاکٹر پرویز مخدوم اور ڈاکٹر ہری رام لوہانا کے ساتھ ساتھ بطور ممبر ڈاکٹر گلزار علی سولنگی اور ڈاکٹر محمد اریب شامل ہوں گے۔

‘عامر لیاقت نے عروج بھی دیکھا اور زوال بھی’

 ویڈیو دیکھیں:

  یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین کی آخری وصیت کیا تھی؟

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کیساتھ سوشل میڈیا پر جو برتاؤ ہورہا تھا، دیکھ کر مایوسی ہوتی تھی

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر