
ملک بھر میں آج سے پری مون سون بارشوں کے آغاز کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں پندرہ جون بدھ شام سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی۔
پری مون سون بارشوں کے مختلف علاقوں پر اثرات:
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 سے 23 جون کے دوران کشمیر گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 16 سے 21 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، بالائی پنجاب، جنوبی وسطی پنجاب کے اکثر علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 سے 22 جون کے دوران چترال، دیر، سوات، ہزارہ ڈویژن، کوہستان، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں وقفے وقفے سے آندھی بارش کی توقع ہے۔
اسکے علاوہ 17 سے 20 جون کے درمیان دوران بلوچستان، سبی، بولان، نصیر آباد، مستونگ، بارکھان، کوئٹہ، قلات، زیارت، خضدار، چمن، ہرنائی میں آندھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق 17 سے 19 جون کے درمیان سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پری مون سون بارشوں کے باعث ممکنہ خطرات:
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارشوں سے سے راولپنڈی، لاہور میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی اسٹرکچر کو نقصان سمیت لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ کا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پری مون سون بارشوں کے دوران بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کے خطرات ہیں۔
گرمی کا زور ختم ہونے کے امکانات:
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران بارشوں سے حالیہ گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے جبکہ فصلوں، سبزیوں، باغات کو پانی کی دستیابی میں بہتری کی توقعات ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News