Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، عبدالقادر پٹیل

Now Reading:

صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، عبدالقادر پٹیل

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق عبدالقادر پٹیل نے شاہی خاندان کے رکن حمد بن دلموک المختوم کی خصوصی دعوت پر وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات (دبئی) کا دورہ کیا۔

وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ وفد میں اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ افتخار شلوانی اور ڈی جی ہیلتھ شامل تھے۔

اس دورہ کے ضمن میں اجلاس طلب کیا گیا جس کا بنیادی مقصد باہمی سودمند منصوبوں پر تعاون کے امکانات کی راہیں تلاش کرنا تھا۔

 اس دوران عبدالقادر پٹیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کی حکومت نے دونوں ممالک کے درمیان صحت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے شعبوں کے متعلق بریف کیا۔

Advertisement

  اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے پاکستان میں صحت کے موجودہ پروگراموں میں متحدہ عرب امارات کے تعاون کو بھی سراہا۔

انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

 دوسری جانب افتخار شلوانی نے صحت کے شعبے میں میڈیکل ٹیکنالوجی ڈیجیٹلائزیشن کی صورتحال اور اہمیت کے بارے میں بتایا۔

اس کے علاوہ ڈی جی ہیلتھ نے صحت کے نظام کی تازہ ترین صورت حال اور مجوزہ شعبوں کی مزید مضبوطی کے لیے مجموعی جائزہ پیش کیا۔

واضح رہے کہ اجلاس میں تفصیلی غور و خوض کے بعد باہمی تعاون کے لیے درج تین شعبوں کی نشاندہی بھی کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر