Advertisement
Advertisement
Advertisement

ون ڈے سیریز:برینڈن کنگ نے نیدرلینڈز کے جبڑوں سے فتح چھین لی

Now Reading:

ون ڈے سیریز:برینڈن کنگ نے نیدرلینڈز کے جبڑوں سے فتح چھین لی

ویسٹ انڈیز اور نیدر لینڈز کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیدرلینڈز کو با آسانی 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیریز کے دوسرے میچ نیدرلینڈز کے وی آر اے گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

نیدرلینڈز کی ٹیم 49 ویں اوور میں 214 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز  اسکوٹ ایڈورڈس نے 68 رنز کی اننگ کھیلی،میکس و ڈوڈ 51،وکرامجت سنگھ 46 جبکہ کپتان پیٹر سیلر صرف 5 رنز بنا سکے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اکیل حسین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی،الزرئی جوسیف 2 جبکہ اینڈرسن فلپ،ہیڈن والش اور نکروماہ بونر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

نیدرلینڈز کی جانب سے دیا گیا ہدف ویسٹ انڈیز نے 46 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کر لیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے  برینڈن کنگ نے ناقابل شکست 91 رنز کی شاندار اننگ کھیلی،کیچی کارٹے 43 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،کیل میئرس 22،نکروماہ بونر 15،شائی ہوپ 18 جبکہ کپتان نکولس پورن نے 10 رنز بنائے۔

نیدر لینڈز کی جانب سے بس ڈی لیڈی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ لوگن ون بیک،اریان ڈٹ اور شارز احمد نے 1،1 شکار کیا۔

ویسٹ انڈیز کے برینڈن کنگ کو 91 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر