
پاکستان اور گلوسٹر شائر کے فاسٹ بولر نسیم شاہ فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے وطن واپس آجائیں گے، یہ کلب کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا۔
پریس ریلیز کے مطابق نسیم شاہ کے والد بیمار ہیں اور کلب نے انہیں اس عرصے میں اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کی اجازت دی ہے۔
گلوسٹر شائر کرکٹ کے پرفارمنس ڈائریکٹر اسٹیو اسنیل نے کہا کہ ہم نسیم شاہ کے گھر واپس آنے کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
Naseem Shah has returned to Pakistan due to a family emergency.
AdvertisementWe hope to have Naseem back with the squad soon, but have allowed him to return home to spend as much time as he needs with his family.
We're thinking of you, @iNaseemShah 💛🖤
Read more ⤵
— Gloucestershire Cricket (@Gloscricket) June 6, 2022
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ہم میدان میں ان کی کمی محسوس کریں گے، لیکن نسیم شاہ کی تندرستی اور ان کے چاہنے والوں کی صحت کسی بھی کرکٹ کی ترجیحات سے کہیں زیادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں گلوسٹر شائر کے خاندان کے ایک حصے کے طور پر نسیم شاہ کو اپنے ساتھ رکھنا پسند ہے اور ہم جلد از جلد اس کا اپنے ہاں استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News