پاکستانی شوبزانڈسٹری کے سپر اسٹار فواد خان کسی تعریف کے محتاج نہیں، پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی ان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے بھی اب فواد خان کے کام کی معترف ہو گئی ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے کا کہنا ہےکہ ان کا فواد خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے. فواد خان ناقابل یقین حد تک ورسٹائل ہیں وہ اداکاری ایسی کرتے ہیں کہ ان کو دیکھ کر آپ متاثر ہوجاتے ہیں۔
شرمین عبید کا مزید کہنا ہے کہ فواد خان اور ان کی اداکاری یقینا لاجواب ہے۔
واضح رہےکہ شرمین عبید چنائے اور مارول سنیمیٹک یونیورس کے نئے پراجیکٹ مس مارول آج کل بہت چرچا میں ہے، اس سیریز میں مہوش حیات، نمرہ بچہ، ثمینہ احمد، اور فواد خان سمیت کچھ مشہور ایشیائی اداکار بھی شامل ہیں۔

شرمین عبید چنائے نے سیریز کی قسط نمبر 4 اور 5 کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان اقساط میں آپ سیریز میں کمالہ خان کی طاقتوں کی اصل میں گہرائی میں ڈوب جائیں گے، یہ دونوں اقساط سیریز کی دیگر اقساط سے تھوڑی مختلف ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
یاد رہےکہ فواد خان ایک عرصے سے اداکاری کے کسی پراجیکٹ میں نظر نہیں آئے کہا جا رہا ہے کہ رواں برس ان کی مولا جٹ اور نیلوفر ریلیز کی جائیگی۔
شائقین فواد خان اور ماہرہ خان کو ایک ساتھ پھر بڑی اسکرین پر دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
