Advertisement
Advertisement
Advertisement

’نیب قانون میں ترمیم امپورٹڈ حکومت کی خود کو این آر او دینے کی شرمناک کوشش ہے‘

Now Reading:

’نیب قانون میں ترمیم امپورٹڈ حکومت کی خود کو این آر او دینے کی شرمناک کوشش ہے‘

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیب قانون میں ترمیم کے ذریعے امپورٹڈ کٹھ پتلیوں کی جانب سے خود کو این آر او دوم دینے کی شرمناک کوشش ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں امپورٹڈ حکومت کی جانب سے نیب قانون میں ترامیم کے ذریعے نظامِ احتساب دفن کرنے کو کوششوں پر مفصل بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں عمران خان نے نیب قانون میں ترامیم کی بھرپور مزاحمت کی ہدایت دی جبکہ فواد چوہدری اور دیگر کو نیب قانون میں ترامیم کی شرمناک سازش اور اسکے اہداف سے قوم کو تفصیلی طور پر آگاہ کرنے کی بھی ہدایت دی۔

علاوہ ازیں چیئرمین تحریک انصاف نے جماعتی ترجمانوں کو بھی معاملے کو سیاسی مباحثے کا حصہ بنانے کی خصوصی ہدایت دی۔

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف نے آج یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا اور کہا کہ پارٹی رہنما کالی پٹیاں باندھیں گے اور نظامِ احتساب کی تباہی کی شرمناک کوشش بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے۔

Advertisement

عمران خان نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظامِ احتساب کی تباہی سازش سے مسلط ہونے والی کٹھ پتلیوں کا کلیدی ہدف تھا۔

انہوں نے کہا کہ روزِ اوّل سے نشاندہی کر رہا ہوں کہ ان کے آنے کا واحد مقصد خود کو این آر او دوم دلوانا ہے، چوروں کو این آر او دوم دیکر نظام احتساب کو باضابطہ طور پر دفن کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے، ان بڑے چوروں نے نیب قانون کو بدل کر قوم کے لوٹے گئے 1200 ارب ہضم کرنے کی شرمناک کوشش کی ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بڑے چوروں کو لوٹ مار کی کھلی آزادی تیسری دنیا میں غربت کی بڑی وجہ ہے، 26 سال بڑے چوروں کو قانون کے تابع کرنے، احتساب کا نظام مضبوط بنانے کیلئے جدوجہد کی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا ہے کہ ایک طرف ملک نہیں سنبھل رہا دوسری طرف چوری معاف کروانے کی انکی کوششیں گوارا کی جارہی ہیں، اس کرپٹ سفاک گروہ نے پاکستان کی اخلاقیات تباہ کردی ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اقتدار میں آکر لوٹ مار کرنا اور ادارے تباہ کرکے اس لوٹ مار کو بچانا کلچر بنا دیا گیا ہے، مجرموں کے ٹولے کی اس شرمناک کوشش کی ہر سطح پر مزاحمت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر