Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہورہائیکورٹ؛ کل کیسزاوراپیلوں کی سماعت کیلئے نیا ججزروسٹر جاری کیا جائیگا

Now Reading:

لاہورہائیکورٹ؛ کل کیسزاوراپیلوں کی سماعت کیلئے نیا ججزروسٹر جاری کیا جائیگا

جیلوں میں بندقیدیوں کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

لاہورہائی کورٹ میں کل چار جون کو کیسزاوراپیلوں کی سماعت کیلئے نیا ججزروسٹر جاری کیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق پرنسپل سیٹ پر آج آخری روز 29 سنگل بنچز کیسز کی سماعت کریں گے۔ جائیداد، ملازمت، لڑائی جھگڑے ضمانت ودیگر نوعیت کی درخواستوں پر 29 سنگل بنچز سماعت کرینگے۔ 

چیف جسٹس محمد امیر بھٹی تمام نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے جبکہ سینئرترین جج ملک شہزاد احمد خان فوجداری نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ 

لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شجاعت علی خان ملازمت سمیت سول نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے اور جسٹس شاہد وحید جائیداد، ملازمت دیگر سول درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ 

جسٹس علی باقر نجفی سول، فوجداری نوعیت کی درخواستوں پرسماعت کریں گے۔ جسٹس شاہد بلال حسن سول نوعیت کے تنازعات پرسماعت کریں گے۔ 

Advertisement

مس جسٹس عالیہ نیلم ضمانت سمیت فوجداری کی درخواستوں پر سماعت کریں گی جبکہ جسٹس عابد عزیز شیخ سول کیسز کی سماعت کریں گے۔ جسٹس صداقت علی خان مرڈر کیسز، ضمانت ودیگر فوجداری مقدمات کی سماعت کریں گے۔ 

جسٹس شمس محمود مرزا سول مقدمات اور تنازعات کے کیسز کی سماعت کریں گے۔ جسٹس سید شہبازرضوی فوجداری قانون کے تحت درج کیسز، جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ 

جسٹس ساجد محمود سیٹھی ملازمت، ٹیکس ودیگر سول کیسز کی سماعت کریں گے، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر فوجداری مقدمات کی سماعت کریں گے۔ 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر