Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلدیاتی انتخابات، سندھ حکومت نے رینجرز کی تعیناتی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا

Now Reading:

بلدیاتی انتخابات، سندھ حکومت نے رینجرز کی تعیناتی کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا
رینجرز کی تعیناتی کے لیے وزرات داخلہ کو خط

صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے صوبائی حکومت نے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کی پیش نظر وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا ہے جس میں کل 9682 رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی اور وسائل کے ساتھ کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

خط میں واضح کیا گیا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سربراہی میں چیف سیکرٹری سندھ کے دفتر میں بلدیاتی انتخابات 2022 کے حوالے سے حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا جس دوران انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر وسائل کے ساتھ رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی کے لیے ایک جامع مطالبہ پر کام کیا گیا ہے۔

 سندھ حکومت نے خط میں درخواست کی ہے کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے صوبہ سندھ میں کارروائی اور تعیناتی کی جائے۔

Advertisement

اس سے قبل الیکشن کمیشن سندھ نے بلدیاتی انتخابات میںرینجرز کی تعیناتی کے لیے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو بھی خط لکھا گیا ہے۔

اس خط میں بتایا گیا کہ پولنگ کے دن تشدد اور تصادم کے ناخوشگوار واقعات کا خدشہ ہے جس سے نمٹنے کے لئے صوبے کے کمشنرز نے بھی پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست کی ہے۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ پرامن انتخابات کے لیے رینجرز اور فوج کے جوانوں کی تعیناتی ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر