
بہت سے لوگ چائے کے مقابلے میں بلیک کافی کا انتخاب کرتے ہیں اور خاص طور صبح کو موڈ خوشگوار بنانے کے لیے کافی کو ترجیح دیتے ہیں لیکن کچھ لوگ کافی کا استعمال حد سے زیادہ کرتے ہیں مگر وہ اس کے منفی اور مثبت اثرات سے لاعلم ہوتے ہیں۔
بلیک کافی کے نقصانات
کیفین بلیک کافی کے اندر پائی جاتی ہے۔ ایسے میں اس کی زیادتی صحت کے لیے بہت سے نقصانات کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
1- کیفین کا زیادہ استعمال دل کی دھڑکن کو بے ترتیب کرسکتا ہے۔
2- بلیک کافی کے زیادہ استعمال سےمتلی اور قے کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے۔
3 ۔ کیفین کا زیادہ استعمال کورٹیسول کی سطح کو بڑھا سکتا ہے جو کہ تناؤ کا ہارمون ہے، جس کی وجہ سے انسان ذہنی مسائل کا شکار ہو سکتا ہے۔
4- اس کا زیادہ استعمال بے خوابی یا نیند کی کمی کا مسئلہ پیدا کر سکتا ہے۔
5 ۔ اس سے ذہن میں الجھن پیدا ہو سکتی ہے۔ کیفین کی زیادتی بھی جسم میں بے سکونی کا سبب بن سکتی ہے۔
6 ۔ بلیک کافی کے استعمال سے بار بار پیشاب آسکتا ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ بلیک کافی کا استعمال صحت کے لیے بہت سے فائدے رکھتا ہے۔ لیکن اس کی زیادتی صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہو سکتی ہے۔
ایسی صورتحال میں انسان کو اپنی خوراک میں محدود مقدار میں بلیک کافی کا استعمال کرنا چاہیے۔
اگر آپ کسی بیماری کا شکار ہیں تو پھر اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ہرگزاستعمال نہ کریں.
اس کے علاوہ حاملہ خواتین کو بلیک کافی کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے پہلے ایک بار ماہرین کا مشورہ ضرور لینا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News