
بھارتی فلم انڈسٹری کے نوجوان نامور گلوکار ارمان ملک نے رواں سال کو بھارتی میوزک انڈسٹری کا سیاہ ترین سال قراردے دیا۔
ارمان ملک نے کے کے کی موت کے بعد افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ، جس میں انہوں نے کہاکہ ‘اس سال لتا منگیشکر، بپی دا، سدھو پاجی اور اب کے کے کو ہم نے کھو دیا، یہ سب میرے انتہائی قریبی تھے۔’
Black year for Indian music. Lata didi, bappi da, sidhu paaji and now KK sir. These losses.. all of them feel so personal.
— ARMAAN MALIK (@ArmaanMalik22) May 31, 2022
واضح رہے کہ اس سال کے آغازمیں، سر کی ملکہ، گلوکارہ لتا منگیشکر طویل عرصے تک اسپتال میں داخل رہنے کے بعد 6 فروری کو انتقال کر گئیں۔
لتا منگیشکرکی 92 سال کی عمر میں انتقال ہوا، کچھ دن بعد فروری میں ہی، ڈسکو کنگ بپی لہڑی متعدد صحت کے مسائل کی وجہ سے انتقال کر گئے۔
اس کے بعد پنجابی گلوکار ریپر سدھو موسے والا کو 29 مئی کو بھارتی پنجاب حکومت کی جانب سے ان کی سیکیورٹی ہٹانے کے ایک دن بعد قتل کر دیا گیا تھا۔
گزشتہ روز نامور گلوکار کے کے کو کلکتہ میں ایک کنسرٹ کے بعد اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News